15 تُم اَپنے ہی حوض5:15 حوض ایک زمین دوز کمرہ، جسے بارش کا پانی جمع کرنے کے لیٔے اِستعمال کیا جاتا ہے۔ کا پانی پینا،
اَور اَپنے ہی کوئیں سے بہتا ہُوا پانی اِستعمال میں لانا۔
16 کیا تمہارے چشمے گلی کوچوں میں،
اَور پانی کی ندیاں چوراہوں میں بہہ جایٔیں؟
17 وہ صِرف تمہارے ہی لیٔے ہُوں،
تمہارے ساتھ اَور بیگانوں کے لیٔے نہیں۔
18 تمہارا سوتا مُبارک ہو،
اَور تُم اَپنی جَوانی کی بیوی کے ساتھ مسرُور رہو۔
19 جو ایک پیاری سِی ہِرنی اَور دلربا غزال کی مانند ہے۔
اُس کی چھاتِیاں تُمہیں ہمیشہ راحت بخشیں،
اَور اُس کی مَحَبّت کے تُم ہمیشہ فریفتہ رہو۔
20 اَے میرے بیٹے! تُم کسی زانیہ پر کیوں فریفتہ ہو؟
اَور کسی دُوسرے کی بیوی کو آغوش میں کیوں لو؟