Publicidade

Provérbios 5

3 کیونکہ زانیہ کے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے،

اَور اُس کی باتیں تیل سے بھی زِیادہ چکنی ہوتی ہیں؛

4 لیکن آخِر میں اُن کا مزا پِت کی مانند کڑوا ثابت ہوتاہے،

اَور دو دھاری تلوار کی مانند تیز۔

5 اُس کے پاؤں موت کی طرف بڑھتے ہیں؛

اَور اُس کے قدم پاتال تک لے جاتے ہیں۔

6 وہ راہِ زندگی کا کویٔی خیال نہیں کرتی؛

اُسے خبر تک نہیں کہ اُس کے راستے ٹیڑھے ہیں۔

7 اِس لیٔے اَے میرے بیٹو! میری سُنو؛

اَور مَیں جو کہُوں اُس سے برگشتہ نہ ہو۔

8 اَیسی راہ پر چلو جو اَیسی عورت سے دُورہو،

اَور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جانا،

9 کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اَپنی عزّت دُوسروں کے حوالہ کر دو

اَور اَپنے سال کسی ظالِم کو دے دو،

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-