Publicidade

Provérbios 5

8 اَیسی راہ پر چلو جو اَیسی عورت سے دُورہو،

اَور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جانا،

9 کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم اَپنی عزّت دُوسروں کے حوالہ کر دو

اَور اَپنے سال کسی ظالِم کو دے دو،

10 اَیسا نہ ہو کہ بیگانہ تمہاری دولت سے عید منائیں

اَور تمہاری محنت کی کمائی کسی اجنبی کے گھر جائے۔

11 اَپنی زندگی کے آخِر میں،

جَب تمہارا گوشت اَور تمہارا جِسم گھُل جایٔیں گے تَب تُم نوحہ کروگے۔

12 اَور تَب وہ شکوہ کرےگا، "مَیں نے تربّیت سے کیسی عداوت رکھی!

اَور میرے دِل نے ملامت کو کیسے ٹھکرایا!

13 مَیں نے اَپنے اُستادوں کا کہا نہ مانا،

اَور اَپنی تربّیت کرنے والوں کی نہ سُنی۔

14 یہاں تک کہ میں ساری جماعت کے سامنے،

تقریباً ہر بُرائی میں مُبتلا کھڑا ہوں۔"

Veja também

Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-07-05_19-25-13-