Pular para o conteúdo
Publicidade

امثال 6

6 اَے کاہل! چیونٹی کے پاس جا؛

اَور اُس کی روِشوں پر غور کر اَور دانشمند بَن جا!

7 اُس کا کویٔی قائد نہیں ہوتا،

نہ ہی کویٔی نِگراں یا حاکم ہوتاہے،

8 تو بھی وہ گرمی کے موسم میں اَپنی خُوراک بٹورتی ہے

اَور فصل کٹتے وقت6‏:8 فصل کٹتے وقت سردیوں کا موسم اَپنے لیٔے غِذا جمع کرتی ہے۔

9 اَے کاہل! تُو کب تک وہاں پڑا رہے گا؟

تُو اَپنی نیند سے کب بیدار ہوگا؟

10 تھوڑی سِی نیند، ذرا سِی جھپکی،

تھوڑی دیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے پڑے رہنا۔6‏:10 یہ سست کی بے عملی کی علامت ہے۔

11 تَب تُم پر راہزن کی مانند مفلسی

اَور مُسلّح آدمی کی مانند تنگ دستی آ پڑےگی۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também