6 اَے کاہل! چیونٹی کے پاس جا؛
اَور اُس کی روِشوں پر غور کر اَور دانشمند بَن جا!
7 اُس کا کویٔی قائد نہیں ہوتا،
نہ ہی کویٔی نِگراں یا حاکم ہوتاہے،
8 تو بھی وہ گرمی کے موسم میں اَپنی خُوراک بٹورتی ہے
اَور فصل کٹتے وقت6:8 فصل کٹتے وقت سردیوں کا موسم اَپنے لیٔے غِذا جمع کرتی ہے۔