17 بُرائی کا جَواب بُرائی سے مت دو، وُہی کرنے کی سوچا کرو جو سَب کی نظر میں اَچھّا ہے۔ 18 جہاں تک ممکن ہو ہر اِنسان کے ساتھ صُلح سے رہو۔ 19 عزیزو! دُوسروں سے اِنتقام مت لو بَلکہ خُداوؔند کو موقع دو کہ وہ سزا دے کیونکہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: "اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا،"12:19 اِست 32:35 خُداوؔند کا بھی یہ قول ہے۔ 20 اِس کے برعکس:
"اگر تمہارا دُشمن بھُوکا ہو، تو اُسے کھانا کھِلاؤ؛
اگر پیاسا ہو، تو اُسے پانی پِلاؤ۔
کیونکہ اَیسا کرنے سے تُم اُس کے سَر پر دہکتے اَنگاروں کا ڈھیر لگاؤگے۔"12:20 امثا 25:21،22
21 بدی سے مغلُوب نہ ہو، بَلکہ نیکی سے اُس پر فتح پاؤ۔