Pular para o conteúdo
Publicidade

رُومیوں 13

حُکومت کی اِطاعت

1 ہر شخص کا فرض ہے کہ حُکومت کے حُکمرانوں کے طابع رہے کیونکہ کویٔی حُکومت اَیسی نہیں جو خُدا کی طرف سے نہ ہو۔ جو حُکومتیں مَوجُود ہیں، خُدا ہی کی مُقرّر کی ہویٔی ہیں۔ 2 لہٰذا جو کویٔی حُکومت کی مُخالفت کرتا ہے وہ خُدا کے قائِم کیٔے ہویٔے اِنتظام کی مُخالفت کرتا ہے، وہ سزا پایٔےگا۔ 3 کیونکہ نیک کام کرنے والا حاکموں سے نہیں ڈرتا۔ لیکن بُرے کام کرنے والا ڈرتا ہے۔ اگر تُم حاکم سے بے خوف رہنا چاہتے ہو تو نیکی کیا کرو، تَب وہ تمہاری تعریف کرےگا۔ 4 خُدا نے حاکم کو تمہاری بھلائی کے لیٔے خادِم مُقرّر کیا ہے۔ لیکن اگر تُم بدی کرنے لگو تو اِس بات سے ڈرو کہ حُکمران کے ہاتھ میں تلوار13‏:4 تلوار سزا دینے کی طاقت کسی مقصد کے لیٔے دی گئی ہے۔ وہ خُدا کا خادِم ہے اَور اُس کے قہر کے مُطابق ہر بدکار کو سزا دیتاہے۔ 5 اِس لیٔے نہ محض خُدا کے قہر کی وجہ سے اِطاعت کرنا واجِب ہے بَلکہ ضمیر کے مُعاملے کے طور پر بھی اِطاعت کرنا لازمی ہے۔

6 تُم حاکموں کو محصُول بھی اَدا کرتے ہو کیونکہ وہ خُدا کے خادِم ہوتے ہویٔے اَپنا اِختیار کو اَدا کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ 7 ہر ایک کو اُس کا حق اَدا کرو: جسے محصُول دینا چاہئے، اُسے محصُول دو؛ جِس سے خوف کرنا چاہئے، اُس سے خوف کرو؛ اَور جِس کا اِحترام کرنا چاہئے، اُس کا اِحترام کرو۔

Veja também