10 پھر تو اَپنے بھایٔی یا بہن پر کیوں اِلزام لگاتاہے اَور اُسے کِس لیٔے حقیر سمجھتا ہے؟ ہم تو سَب کے سَب خُدا کے تختِ عدالت کے سامنے حاضِر کیٔے جایٔیں گے۔ 11 جَیسے کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے:
" ’خُداوؔند فرماتے ہیں، مُجھے اَپنی حیات کی قَسم،
ہر ایک گھُٹنا میرے آگے ٹِکے گا؛
اَور ہر ایک زبان خُدا کا اقرار کرےگی۔‘ "14:11 یَشع 45:23، یَشع 49:18
12 پس، ہم میں سے ہر ایک کو خُود اَپنا حِساب خُدا کو دینا ہوگا۔