Pular para o conteúdo
Publicidade

رُومیوں 3

راستبازی اَور ایمان

21 مگر اَب خُدا نے ایک اَیسی راستبازی ظاہر کی ہے جِس کا تعلّق شَریعت سے نہیں ہے حالانکہ شَریعت اَور نبیوں کی کِتابیں اِس کی گواہی ضروُر دیتی ہیں۔ 22 یہ خُدا کی وہ راستبازی ہے جو صِرف یِسوعؔ المسیح پر ایمان لانے سے اُن تمام اِنسانوں کو حاصل ہوتی ہے۔ المسیح پر ایمان لانے سے3‏:22 ایمان لانے سے وفاداری کے ذریعہ یہُودی اَور غَیریہُودی کے مابین کویٔی تفرِیق نہیں، 23 کیونکہ سَب نے گُناہ کیا ہے اَور خُدا کے جلال سے محروم ہیں، 24 مگر اُن کے فضل کے سبب اُس مخلصی کے وسیلہ سے جو حُضُور المسیح یِسوعؔ میں ہے، مُفت راستباز ٹھہرائے جاتے ہیں۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também