14 عورتوں نے نعومیؔ سے کہا: "یَاہوِہ کی سِتائش ہو کہ اُنہُوں نے آج تُجھے ایک سرپرست رشتہ دار کے بِنا نہیں چھوڑا۔ اُس کا نام سارے اِسرائیل میں مشہُور ہو! 15 وہ تیری زندگی بحال کرےگا اَور تیرے بُڑھاپے میں تُجھے سنبھالے گا۔ کیونکہ تمہاری بہُو نے جو تُجھ سے مَحَبّت رکھتی ہے اَورجو تمہارے لیٔے سات بیٹوں سے بھی بڑھ کر ہے جِس نے اُس بیٹے کو پیدا کیا ہے۔"
16 تَب نعومیؔ نے اُس بچّہ کو اُٹھاکر اَپنی گود میں لے لیا اَور اُس کی پرورِش کی۔ 17 اُس کی پڑوسنوں نے کہا، "نعومیؔ کے بیٹا ہُواہے!" اَور اُنہُوں نے اُس کا نام عوبیدؔ رکھا۔ وہ یِشائی کا باپ تھا اَور یہی یِشائی داویؔد کا باپ تھا۔