14 یَاہوِہ کا عظیم دِن قریب ہے۔
اَور وہ جلد آ رہاہے۔
سُنو! یَاہوِہ کے دِن کا شور بہت زِیادہ ہوگا،
اَور جنگجو بھی پھوٹ پھوٹ کر رُوئے گا۔
15 وہ دِن قہر کا دِن ہوگا،
رنج و مُصیبت کا دِن ہوگا،
تباہی، بربادی کا دِن،
ظلمت اَور تیرگی کا دِن،
گھٹاؤں اَور تاریکی کا دِن،
16 تُرہی کی آواز اَور جنگی نعروں کا دِن
قلعہ بند شہروں کے خِلاف
اَور کونے والے بُلند بُرجوں کے خِلاف۔
17 "مَیں لوگوں پر مُصیبت لاؤں گا
اَور وہ اَندھوں کی طرح چلیں گے،
کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔
اُن کا خُون خاک کی طرح
اَور اُن کا گوشت نَجاست کی طرح گرایا جائے گا۔
18 یَاہوِہ کے قہر کے دِن
اُنہیں اُن کی چاندی اَور سونا
بچا نہ سکےگا،
تمام دُنیا اُن کی غیرت کی آگ میں جَل کر ساری زمین خاک ہو جائے گی۔"
کیونکہ وہ سَب کا جو زمین پر رہتے ہوں گے
اَچانک خاتِمہ کر دیں گے۔