10 کیونکہ اگر کویٔی ساری شَریعت پر عَمل کرے مگر کسی ایک حُکم کو ماننے میں چُوک جائے تو وہ ساری شَریعت کا قُصُوروار ٹھہرتا ہے۔ 11 کیونکہ جِس نے فرمایا، "زنا نہ کرنا،"2:11 خُرو 20:14؛ اِست 5:18 اُس نے یہ بھی فرمایا، "تُم خُون نہ کرنا۔"2:11 خُرو 20:13؛ اِست 5:17 پس اگر تُم نے زنا تو نہیں کیا مگر خُون کر ڈالا، تو بھی تُم شَریعت کے نافرمان ٹھہرے۔
12 اِس لیٔے تمہارا قول و عَمل اُن لوگوں کی مانند ہو، جِن کا اِنصاف آزادی کی شَریعت کے مُطابق ہوگا۔