Pular para o conteúdo
Publicidade

طِطُس 1

6 ہر پاسبان بے اِلزام اَور ایک ہی بیوی کا شوہر ہو، اُس کے بچّے ایمان والے ہوں اَور بدچلنی اَور نافرمانی کے اِلزام سے پاک ہو۔ 7 کیونکہ نگہبان کو خُدا کے گھر کا مُختار ہونے کی وجہ سے ضروُر بے اِلزام ہونا چاہئے۔ نہ تو وہ سخت دِل، گَرم مِزاج، شرابی جھگڑالو، یا ناجائز نفع کا لالچی ہو۔ 8 بَلکہ وہ مہمان نواز، خیر دوست، اَپنے نَفس پر قابُو رکھنے والا، راستباز، پاک اَور نظم و ضَبط والا ہو۔ 9 اَور ایمان کے کلام پرجو اِس تعلیم کے مُوافق ہے، قائِم رہنے والا ہو تاکہ وہ صحیح تعلیم سے دُوسروں کو نصیحت دے سکے اَور مُخالفوں کو بھی قائل کر سکے۔

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também

Tito
Ver todos os capítulos de Tito