Pular para o conteúdo
Publicidade

1 Coríntios 5

زناکاری

1 یہ بات ہمارے کانوں تک پہنچی ہے کہ آپ کے درمیان زناکاری ہو رہی ہے، بلکہ ایسی زناکاری جسے غیریہودی بھی روا نہیں سمجھتے۔ کہتے ہیں کہ آپ میں سے کسی نے اپنی سوتیلی ماں5‏:1 سوتیلی ماں: لفظی ترجمہ: ’باپ کی بیوی،‘ لیکن غالباً اِس سے مراد سوتیلی ماں ہے۔ سے شادی کر رکھی ہے۔ 2 کمال ہے کہ آپ اِس فعل پر نادم نہیں بلکہ پھولے پھر رہے ہیں! کیا مناسب نہ ہوتا کہ آپ دُکھ محسوس کر کے اِس بدی کے مرتکب کو اپنے درمیان سے خارج کر دیتے؟

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também