34 رب کا شکر کرو، کیونکہ وہ بھلا ہے، اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
35 اُس سے التماس کرو، ’اے ہماری نجات کے خدا، ہمیں بچا! ہمیں جمع کر کے دیگر قوموں کے ہاتھ سے چھڑا۔ تب ہی ہم تیرے مُقدّس نام کی ستائش کریں گے اور تیرے قابلِ تعریف کاموں پر فخر کریں گے۔‘
36 ازل سے ابد تک رب، اسرائیل کے خدا کی حمد ہو!"
تب پوری قوم نے "آمین" اور "رب کی حمد ہو" کہا۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.