9 یعبیض کی اپنے بھائیوں کی نسبت زیادہ عزت تھی۔ اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض یعنی ’وہ تکلیف دیتا ہے‘ رکھا، کیونکہ اُس نے کہا، "پیدا ہوتے وقت مجھے بڑی تکلیف ہوئی۔" 10 یعبیض نے بلند آواز سے اسرائیل کے خدا سے التماس کی، "کاش تُو مجھے برکت دے کر میرا علاقہ وسیع کر دے۔ تیرا ہاتھ میرے ساتھ ہو، اور مجھے نقصان سے بچا تاکہ مجھے تکلیف نہ پہنچے۔" اور اللہ نے اُس کی سنی۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.