23 کیونکہ آپ کی نئے سرے سے پیدائش ہوئی ہے۔ اور یہ کسی فانی بیج کا پھل نہیں ہے بلکہ اللہ کے لافانی، زندہ اور قائم رہنے والے کلام کا پھل ہے۔ 24 یوں کلامِ مُقدّس فرماتا ہے،
"تمام انسان گھاس ہی ہیں،
اُن کی تمام شان و شوکت جنگلی پھول کی مانند ہے۔
گھاس تو مُرجھا جاتی اور پھول گر جاتا ہے،
25 لیکن رب کا کلام ابد تک قائم رہتا ہے۔"
مذکورہ کلام اللہ کی خوش خبری ہے جو آپ کو سنائی گئی ہے۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.