کوّے الیاس نبی کو کھانا کھلاتے ہیں
1 ایک دن الیاس نبی نے جو جِلعاد کے شہر تِشبی کا تھا اخی اب بادشاہ سے کہا، "رب اسرائیل کے خدا کی قَسم جس کی خدمت مَیں کرتا ہوں، آنے والے سالوں میں نہ اوس، نہ بارش پڑے گی جب تک مَیں نہ کہوں۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.