19 چنانچہ بت سبع سلیمان بادشاہ کے پاس گئی تاکہ اُسے ادونیاہ کا معاملہ پیش کرے۔ جب دربار میں پہنچی تو بادشاہ اُٹھ کر اُس سے ملنے آیا اور اُس کے سامنے جھک گیا۔ پھر وہ دوبارہ تخت پر بیٹھ گیا اور حکم دیا کہ ماں کے لئے بھی تخت رکھا جائے۔ بادشاہ کے دہنے ہاتھ بیٹھ کر 20 اُس نے اپنا معاملہ پیش کیا، "میری آپ سے ایک چھوٹی سی گزارش ہے۔ اِس سے انکار نہ کریں۔" بادشاہ نے جواب دیا، "امی، بتائیں اپنی بات، مَیں انکار نہیں کروں گا۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.