20 کیونکہ وہی اللہ کے تمام وعدوں کی "ہاں" ہے۔ اِس لئے ہم اُسی کے وسیلے سے "آمین" (جی ہاں) کہہ کر اللہ کو جلال دیتے ہیں۔ 21 اور اللہ خود ہمیں اور آپ کو مسیح میں مضبوط کر دیتا ہے۔ اُسی نے ہمیں مسح کر کے مخصوص کیا ہے۔ 22 اُسی نے ہم پر اپنی مُہر لگا کر ظاہر کیا ہے کہ ہم اُس کی ملکیت ہیں اور اُسی نے ہمیں روح القدس دے کر اپنے وعدوں کا بیعانہ ادا کیا ہے۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.