16 لیکن الیشع نے اُسے تسلی دی، "ڈرو مت! جو ہمارے ساتھ ہیں وہ اُن کی نسبت کہیں زیادہ ہیں جو دشمن کے ساتھ ہیں۔" 17 پھر اُس نے دعا کی، "اے رب، نوکر کی آنکھیں کھول تاکہ وہ دیکھ سکے۔" رب نے الیشع کے نوکر کی آنکھیں کھول دیں تو اُس نے دیکھا کہ پہاڑ پر الیشع کے ارد گرد آتشیں گھوڑے اور رتھ پھیلے ہوئے ہیں۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.