5 لیلے نے تیسری مُہر کھولی تو مَیں نے تیسرے جاندار کو کہتے ہوئے سنا کہ "آ!" میرے دیکھتے دیکھتے ایک کالا گھوڑا نظر آیا۔ اُس کے سوار کے ہاتھ میں ترازو تھا۔ 6 اور مَیں نے چاروں جانداروں میں سے گویا ایک آواز سنی جس نے کہا، "ایک دن کی مزدوری کے لئے ایک کلو گرام گندم، اور ایک دن کی مزدوری کے لئے تین کلو گرام جَو۔ لیکن تیل اور مَے کو نقصان مت پہنچانا۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.