17 ’اللہ فرماتا ہے کہ آخری دنوں میں
مَیں اپنے روح کو تمام انسانوں پر اُنڈیل دوں گا۔
تمہارے بیٹے بیٹیاں نبوّت کریں گے،
تمہارے نوجوان رویائیں
اور تمہارے بزرگ خواب دیکھیں گے۔
18 اُن دنوں میں
مَیں اپنے روح کو اپنے خادموں اور خادماؤں پر بھی اُنڈیل دوں گا،
اور وہ نبوّت کریں گے۔
19 مَیں اوپر آسمان پر معجزے دکھاؤں گا
اور نیچے زمین پر الٰہی نشان ظاہر کروں گا،
خون، آگ اور دھوئیں کے بادل۔
20 سورج تاریک ہو جائے گا،
چاند کا رنگ خون سا ہو جائے گا،
اور پھر رب کا عظیم اور جلالی دن آئے گا۔
21 اُس وقت جو بھی رب کا نام لے گا
نجات پائے گا۔‘
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.