36 سڑک پر سفر کرتے کرتے وہ ایک جگہ سے گزرے جہاں پانی تھا۔ خواجہ سرا نے کہا، "دیکھیں، یہاں پانی ہے۔ اب مجھے بپتسمہ لینے سے کون سی چیز روک سکتی ہے؟" 37 [فلپّس نے کہا، "اگر آپ پورے دل سے ایمان لائیں تو لے سکتے ہیں۔" اُس نے جواب دیا، "مَیں ایمان رکھتا ہوں کہ عیسیٰ مسیح اللہ کا فرزند ہے۔"]
38 اُس نے رتھ کو روکنے کا حکم دیا۔ دونوں پانی میں اُتر گئے اور فلپّس نے اُسے بپتسمہ دیا۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.