ازدواجی زندگی کی حفاظت
13 اگر کوئی آدمی شادی کرنے کے تھوڑی دیر بعد اپنی بیوی کو پسند نہ کرے 14 اور پھر اُس کی بدنامی کر کے کہے، "اِس عورت سے شادی کرنے کے بعد مجھے پتا چلا کہ وہ کنواری نہیں ہے" 15 تو جواب میں بیوی کے والدین شہر کے دروازے پر جمع ہونے والے بزرگوں کے پاس ثبوت22:15 ثبوت: یعنی وہ کپڑا جس پر نیا جوڑا سویا ہوا تھا۔ لے آئیں کہ بیٹی شادی سے پہلے کنواری تھی۔ 16 بیوی کا باپ بزرگوں سے کہے، "مَیں نے اپنی بیٹی کی شادی اِس آدمی سے کی ہے، لیکن یہ اُس سے نفرت کرتا ہے۔ 17 اب اِس نے اُس کی بدنامی کر کے کہا ہے، ’مجھے پتا چلا کہ تمہاری بیٹی کنواری نہیں ہے۔‘ لیکن یہاں ثبوت ہے کہ میری بیٹی کنواری تھی۔" پھر والدین شہر کے بزرگوں کو مذکورہ کپڑا دکھائیں۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.