ہر بات کا اپنا وقت ہے
1 ہر چیز کی اپنی گھڑی ہوتی، آسمان تلے ہر معاملے کا اپنا وقت ہوتا ہے،
2 جنم لینے اور مرنے کا،
پودا لگانے اور اُکھاڑنے کا،
3 مار دینے اور شفا دینے کا،
ڈھا دینے اور تعمیر کرنے کا،
4 رونے اور ہنسنے کا،
آہیں بھرنے اور رقص کرنے کا،
5 پتھر پھینکنے اور پتھر جمع کرنے کا،
گلے ملنے اور اِس سے باز رہنے کا،
6 تلاش کرنے اور کھو دینے کا،
محفوظ رکھنے اور پھینکنے کا،
7 پھاڑنے اور سی کر جوڑنے کا،
خاموش رہنے اور بولنے کا،
8 پیار کرنے اور نفرت کرنے کا،
جنگ لڑنے اور سلامتی سے زندگی گزارنے کا،
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.