بچوں اور والدین کا تعلق
1 بچو، خداوند میں اپنے ماں باپ کے تابع رہیں، کیونکہ یہی راست بازی کا تقاضا ہے۔ 2 کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے، "اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا۔" یہ پہلا حکم ہے جس کے ساتھ ایک وعدہ بھی کیا گیا ہے، 3 "پھر تُو خوش حال اور زمین پر دیر تک جیتا رہے گا۔"
4 اے والدو، اپنے بچوں سے ایسا سلوک مت کریں کہ وہ غصے ہو جائیں بلکہ اُنہیں خداوند کی طرف سے تربیت اور ہدایت دے کر پالیں۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.