Pular para o conteúdo
Publicidade

خروج 12

24 تم اپنی اولاد سمیت ہمیشہ اِن ہدایات پر عمل کرنا۔ 25 یہ رسم اُس وقت بھی ادا کرنا جب تم اُس ملک میں پہنچو گے جو رب تمہیں دے گا۔ 26 اور جب تمہارے بچے تم سے پوچھیں کہ ہم یہ عید کیوں مناتے ہیں 27 تو اُن سے کہو، یہ فسح کی قربانی ہے جو ہم رب کو پیش کرتے ہیں۔ کیونکہ جب رب مصریوں کو ہلاک کر رہا تھا تو اُس نے ہمارے گھروں کو چھوڑ دیا تھا۔"

یہ سن کر اسرائیلیوں نے اللہ کو سجدہ کیا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também