Pular para o conteúdo
Publicidade

Êxodo 16

11 رب نے موسیٰ سے کہا، 12 "مَیں نے اسرائیلیوں کی شکایت سن لی ہے۔ اُنہیں بتا، آج جب سورج غروب ہونے لگے گا تو تم گوشت کھاؤ گے اور کل صبح پیٹ بھر کر روٹی۔ پھر تم جان لو گے کہ مَیں رب تمہارا خدا ہوں۔"

13 اُسی شام بٹیروں کے غول آئے جو پوری خیمہ گاہ پر چھا گئے۔ اور اگلی صبح خیمے کے چاروں طرف اوس پڑی تھی۔ 14 جب اوس سوکھ گئی تو برف کے گالوں جیسے پتلے دانے پالے کی طرح زمین پر پڑے تھے۔ 15 جب اسرائیلیوں نے اُسے دیکھا تو ایک دوسرے سے پوچھنے لگے، "مَن ہُو؟" یعنی "یہ کیا ہے؟" کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ کیا چیز ہے۔ موسیٰ نے اُن کو سمجھایا، "یہ وہ روٹی ہے جو رب نے تمہیں کھانے کے لئے دی ہے۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também