Pular para o conteúdo
Publicidade

خروج 2

5 اُس وقت فرعون کی بیٹی نہانے کے لئے دریا پر آئی۔ اُس کی نوکرانیاں دریا کے کنارے ٹہلنے لگیں۔ تب اُس نے سرکنڈوں میں ٹوکری دیکھی اور اپنی لونڈی کو اُسے لانے بھیجا۔ 6 اُسے کھولا تو چھوٹا لڑکا دکھائی دیا جو رو رہا تھا۔ فرعون کی بیٹی کو اُس پر ترس آیا۔ اُس نے کہا، "یہ کوئی عبرانی بچہ ہے۔"

7 اب بچے کی بہن فرعون کی بیٹی کے پاس گئی اور پوچھا، "کیا مَیں بچے کو دودھ پلانے کے لئے کوئی عبرانی عورت ڈھونڈ لاؤں؟" 8 فرعون کی بیٹی نے کہا، "ہاں، جاؤ۔" لڑکی چلی گئی اور بچے کی سگی ماں کو لے کر واپس آئی۔ 9 فرعون کی بیٹی نے ماں سے کہا، "بچے کو لے جاؤ اور اُسے میرے لئے دودھ پلایا کرو۔ مَیں تمہیں اِس کا معاوضہ دوں گی۔" چنانچہ بچے کی ماں نے اُسے دودھ پلانے کے لئے لے لیا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também