Pular para o conteúdo
Publicidade

فِلپّیوں 2:1-11

یگانگت کی ضرورت

1 کیا آپ کے درمیان مسیح میں حوصلہ افزائی، محبت کی تسلی، روح القدس کی رفاقت، نرم دلی اور رحمت پائی جاتی ہے؟ 2 اگر ایسا ہے تو میری خوشی اِس میں پوری کریں کہ آپ ایک جیسی سوچ رکھیں اور ایک جیسی محبت رکھیں، ایک جان اور ایک ذہن ہو جائیں۔ 3 خود غرض نہ ہوں، نہ باطل عزت کے پیچھے پڑیں بلکہ فروتنی سے دوسروں کو اپنے سے بہتر سمجھیں۔ 4 ہر ایک نہ صرف اپنا فائدہ سوچے بلکہ دوسروں کا بھی۔

مسیح کی راہِ صلیب

5 وہی سوچ رکھیں جو مسیح عیسیٰ کی بھی تھی۔

6 وہ جو اللہ کی صورت پر تھا

نہیں سمجھتا تھا کہ میرا اللہ کے برابر ہونا

کوئی ایسی چیز ہے

جس کے ساتھ زبردستی چمٹے رہنے کی ضرورت ہے۔

7 نہیں، اُس نے اپنے آپ کو اِس سے محروم کر کے

غلام کی صورت اپنائی

اور انسانوں کی مانند بن گیا۔

شکل و صورت میں وہ انسان پایا گیا۔

8 اُس نے اپنے آپ کو پست کر دیا

اور موت تک تابع رہا،

بلکہ صلیبی موت تک۔

9 اِس لئے اللہ نے اُسے سب سے اعلیٰ مقام پر سرفراز کر دیا

اور اُسے وہ نام بخشا جو ہر نام سے اعلیٰ ہے،

10 تاکہ عیسیٰ کے اِس نام کے سامنے ہر گھٹنا جھکے،

خواہ وہ گھٹنا آسمان پر، زمین پر یا اِس کے نیچے ہو،

11 اور ہر زبان تسلیم کرے کہ عیسیٰ مسیح خداوند ہے۔

یوں خدا باپ کو جلال دیا جائے گا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Filipenses
Ver todos os capítulos de Filipenses