6 ابرام نے جواب دیا، "دیکھو، یہ تمہاری لونڈی ہے اور تمہارے اختیار میں ہے۔ جو تمہارا جی چاہے اُس کے ساتھ کرو۔"
اِس پر سارئی اُس سے اِتنا بُرا سلوک کرنے لگی کہ ہاجرہ فرار ہو گئی۔ 7 رب کے فرشتے کو ہاجرہ ریگستان کے اُس چشمے کے قریب ملی جو شُور کے راستے پر ہے۔ 8 اُس نے کہا، "سارئی کی لونڈی ہاجرہ، تُو کہاں سے آ رہی ہے اور کہاں جا رہی ہے؟" ہاجرہ نے جواب دیا، "مَیں اپنی مالکن سارئی سے فرار ہو رہی ہوں۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.