Pular para o conteúdo
Publicidade

عبرانیوں 10:3-10

3 لیکن اِس کے بجائے یہ قربانیاں سال بہ سال لوگوں کو اُن کے گناہوں کی یاد دلاتی ہیں۔ 4 کیونکہ ممکن ہی نہیں کہ بَیل بکروں کا خون گناہوں کو دُور کرے۔

5 اِس لئے مسیح دنیا میں آتے وقت اللہ سے کہتا ہے،

"تُو قربانیاں اور نذریں نہیں چاہتا تھا

لیکن تُو نے میرے لئے ایک جسم تیار کیا۔

6 بھسم ہونے والی قربانیاں اور گناہ کی قربانیاں

تجھے پسند نہیں تھیں۔

7 پھر مَیں بول اُٹھا، ’اے خدا، مَیں حاضر ہوں

تاکہ تیری مرضی پوری کروں،

جس طرح میرے بارے میں کلامِ مُقدّس میں10‏:7 کلامِ مُقدّس میں: لفظی ترجمہ: کتاب کے طومار میں۔ لکھا ہے‘۔"

8 پہلے مسیح کہتا ہے، "نہ تُو قربانیاں، نذریں، بھسم ہونے والی قربانیاں یا گناہ کی قربانیاں چاہتا تھا، نہ اُنہیں پسند کرتا تھا" گو شریعت اِنہیں پیش کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ 9 پھر وہ فرماتا ہے، "مَیں حاضر ہوں تاکہ تیری مرضی پوری کروں۔" یوں وہ پہلا نظام ختم کر کے اُس کی جگہ دوسرا نظام قائم کرتا ہے۔ 10 اور اُس کی مرضی پوری ہو جانے سے ہمیں عیسیٰ مسیح کے بدن کے وسیلے سے مخصوص و مُقدّس کیا گیا ہے۔ کیونکہ اُسے ایک ہی بار سدا کے لئے ہمارے لئے قربان کیا گیا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.