37 کیونکہ کلامِ مُقدّس یہ فرماتا ہے،
"تھوڑی ہی دیر باقی ہے
تو آنے والا پہنچے گا، وہ دیر نہیں کرے گا۔
38 لیکن میرا راست باز ایمان ہی سے جیتا رہے گا،
اور اگر وہ پیچھے ہٹ جائے
تو مَیں اُس سے خوش نہیں ہوں گا۔"
39 لیکن ہم اُن میں سے نہیں ہیں جو پیچھے ہٹ کر تباہ ہو جائیں گے بلکہ ہم اُن میں سے ہیں جو ایمان رکھ کر نجات پاتے ہیں۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.