Pular para o conteúdo
Publicidade

João 1

عیسیٰ فلپّس اور نتن ایل کو بُلاتا ہے

43 اگلے دن عیسیٰ نے گلیل جانے کا ارادہ کیا۔ فلپّس سے ملا تو اُس سے کہا، "میرے پیچھے ہو لے۔" 44 اندریاس اور پطرس کی طرح فلپّس کا وطنی شہر بیت صیدا تھا۔ 45 فلپّس نتن ایل سے ملا، اور اُس نے اُس سے کہا، "ہمیں وہی شخص مل گیا جس کا ذکر موسیٰ نے توریت اور نبیوں نے اپنے صحیفوں میں کیا ہے۔ اُس کا نام عیسیٰ بن یوسف ہے اور وہ ناصرت کا رہنے والا ہے۔"

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também