Pular para o conteúdo
Publicidade

یوحنا 12

یروشلم میں عیسیٰ کا پُرجوش استقبال

12 اگلے دن عید کے لئے آئے ہوئے لوگوں کو پتا چلا کہ عیسیٰ یروشلم آ رہا ہے۔ ایک بڑا ہجوم 13 کھجور کی ڈالیاں پکڑے شہر سے نکل کر اُس سے ملنے آیا۔ چلتے چلتے وہ چلّا کر نعرے لگا رہے تھے،

"ہوشعنا!12‏:13 ہوشعنا: ہوشعنا (عبرانی: مہربانی کر کے ہمیں بچا)۔ یہاں اِس میں حمد و ثنا کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔

مبارک ہے وہ جو رب کے نام سے آتا ہے!

اسرائیل کا بادشاہ مبارک ہے!"

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também