عیسیٰ اپنے شاگردوں پر ظاہر ہوتا ہے
19 اُس اتوار کی شام کو شاگرد جمع تھے۔ اُنہوں نے دروازوں پر تالے لگا دیئے تھے کیونکہ وہ یہودیوں سے ڈرتے تھے۔ اچانک عیسیٰ اُن کے درمیان آ کھڑا ہوا اور کہا، "تمہاری سلامتی ہو،" 20 اور اُنہیں اپنے ہاتھوں اور پہلو کو دکھایا۔ خداوند کو دیکھ کر وہ نہایت خوش ہوئے۔ 21 عیسیٰ نے دوبارہ کہا، "تمہاری سلامتی ہو! جس طرح باپ نے مجھے بھیجا اُسی طرح مَیں تم کو بھیج رہا ہوں۔" 22 پھر اُن پر پھونک کر اُس نے فرمایا، "روح القدس کو پا لو۔ 23 اگر تم کسی کے گناہوں کو معاف کرو تو وہ معاف کئے جائیں گے۔ اور اگر تم اُنہیں معاف نہ کرو تو وہ معاف نہیں کئے جائیں گے۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.