32 عیسیٰ نے جواب دیا، "مَیں تم کو سچ بتاتا ہوں کہ خود موسیٰ نے تم کو آسمان سے روٹی نہیں کھلائی بلکہ میرے باپ نے۔ وہی تم کو آسمان سے حقیقی روٹی دیتا ہے۔ 33 کیونکہ اللہ کی روٹی وہ شخص ہے جو آسمان پر سے اُتر کر دنیا کو زندگی بخشتا ہے۔"
34 اُنہوں نے کہا، "خداوند، ہمیں یہ روٹی ہر وقت دیا کریں۔"
35 جواب میں عیسیٰ نے کہا، "مَیں ہی زندگی کی روٹی ہوں۔ جو میرے پاس آئے اُسے پھر کبھی بھوک نہیں لگے گی۔ اور جو مجھ پر ایمان لائے اُسے پھر کبھی پیاس نہیں لگے گی۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.