مریم کا گیت
46 اِس پر مریم نے کہا،
"میری جان رب کی تعظیم کرتی ہے
47 اور میری روح اپنے نجات دہندہ اللہ سے نہایت خوش ہے۔
48 کیونکہ اُس نے اپنی خادمہ کی پستی پر نظر کی ہے۔
ہاں، اب سے تمام نسلیں مجھے مبارک کہیں گی،
49 کیونکہ قادرِ مطلق نے میرے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں۔
اُس کا نام قدوس ہے۔
50 جو اُس کا خوف مانتے ہیں
اُن پر وہ پشت در پشت اپنی رحمت ظاہر کرے گا۔
51 اُس کی قدرت نے عظیم کام کر دکھائے ہیں،
اور دل سے مغرور لوگ تتر بتر ہو گئے ہیں۔
52 اُس نے حکمرانوں کو اُن کے تخت سے ہٹا کر
پست حال لوگوں کو سرفراز کر دیا ہے۔
53 بھوکوں کو اُس نے اچھی چیزوں سے مالا مال کر کے
امیروں کو خالی ہاتھ لوٹا دیا ہے۔
54 وہ اپنے خادم اسرائیل کی مدد کے لئے آ گیا ہے۔
ہاں، اُس نے اپنی رحمت کو یاد کیا ہے،
55 یعنی وہ دائمی وعدہ جو اُس نے ہمارے بزرگوں کے ساتھ کیا تھا،
ابراہیم اور اُس کی اولاد کے ساتھ۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.