نیک سامری کی تمثیل
25 ایک موقع پر شریعت کا ایک عالِم عیسیٰ کو پھنسانے کی خاطر کھڑا ہوا۔ اُس نے پوچھا، "اُستاد، مَیں کیا کیا کرنے سے میراث میں ابدی زندگی پا سکتا ہوں؟"
26 عیسیٰ نے اُس سے کہا، "شریعت میں کیا لکھا ہے؟ تُو اُس میں کیا پڑھتا ہے؟"
27 آدمی نے جواب دیا، "’رب اپنے خدا سے اپنے پورے دل، اپنی پوری جان، اپنی پوری طاقت اور اپنے پورے ذہن سے پیار کرنا۔‘ اور ’اپنے پڑوسی سے ویسی محبت رکھنا جیسی تُو اپنے آپ سے رکھتا ہے‘۔"
28 عیسیٰ نے کہا، "تُو نے ٹھیک جواب دیا۔ ایسا ہی کر تو زندہ رہے گا۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.