Pular para o conteúdo
Publicidade

Lucas 14

سبت کے دن مریض کی شفا

1 سبت کے ایک دن عیسیٰ کھانے کے لئے فریسیوں کے کسی راہنما کے گھر آیا۔ لوگ اُسے پکڑنے کے لئے اُس کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ 2 وہاں ایک آدمی عیسیٰ کے سامنے تھا جس کے بازو اور ٹانگیں پھولے ہوئے تھے۔ 3 یہ دیکھ کر وہ فریسیوں اور شریعت کے عالِموں سے پوچھنے لگا، "کیا شریعت سبت کے دن شفا دینے کی اجازت دیتی ہے؟"

4 لیکن وہ خاموش رہے۔ پھر اُس نے اُس آدمی پر ہاتھ رکھا اور اُسے شفا دے کر رُخصت کر دیا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também