عیسیٰ کو دشمن کے حوالے کرنے کا منصوبہ
3 اُس وقت ابلیس یہوداہ اسکریوتی میں سما گیا جو بارہ رسولوں میں سے تھا۔ 4 اب وہ راہنما اماموں اور بیت المُقدّس کے پہرے داروں کے افسروں سے ملا اور اُن سے بات کرنے لگا کہ وہ عیسیٰ کو کس طرح اُن کے حوالے کر سکے گا۔ 5 وہ خوش ہوئے اور اُسے پیسے دینے پر متفق ہوئے۔ 6 یہوداہ رضامند ہوا۔ اب سے وہ اِس تلاش میں رہا کہ عیسیٰ کو ایسے موقع پر اُن کے حوالے کرے جب ہجوم اُس کے پاس نہ ہو۔
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.