40 لیکن دوسرے نے یہ سن کر اُسے ڈانٹا، "کیا تُو اللہ سے بھی نہیں ڈرتا؟ جو سزا اُسے دی گئی ہے وہ تجھے بھی ملی ہے۔ 41 ہماری سزا تو واجبی ہے، کیونکہ ہمیں اپنے کاموں کا بدلہ مل رہا ہے، لیکن اِس نے کوئی بُرا کام نہیں کیا۔" 42 پھر اُس نے عیسیٰ سے کہا، "جب آپ اپنی بادشاہی میں آئیں تو مجھے یاد کریں۔"
43 عیسیٰ نے اُس سے کہا، "مَیں تجھے سچ بتاتا ہوں کہ تُو آج ہی میرے ساتھ فردوس میں ہو گا۔"
Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.