Pular para o conteúdo
Publicidade

Lucas 5

کوڑھ سے شفا

12 ایک دن عیسیٰ کسی شہر میں سے گزر رہا تھا کہ وہاں ایک مریض ملا جس کا پورا جسم کوڑھ سے متاثر تھا۔ جب اُس نے عیسیٰ کو دیکھا تو وہ منہ کے بل گر پڑا اور التجا کی، "اے خداوند، اگر آپ چاہیں تو مجھے پاک صاف کر سکتے ہیں۔"

13 عیسیٰ نے اپنا ہاتھ بڑھا کر اُسے چھوا اور کہا، "مَیں چاہتا ہوں، پاک صاف ہو جا۔" اِس پر بیماری فوراً دُور ہو گئی۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também