Pular para o conteúdo
Publicidade

مرقس 10

یعقوب اور یوحنا کی گزارش

35 پھر زبدی کے بیٹے یعقوب اور یوحنا اُس کے پاس آئے۔ وہ کہنے لگے، "اُستاد، آپ سے ایک گزارش ہے۔"

36 اُس نے پوچھا، "تم کیا چاہتے ہو کہ مَیں تمہارے لئے کروں؟"

37 اُنہوں نے جواب دیا، "جب آپ اپنے جلالی تخت پر بیٹھیں گے تو ہم میں سے ایک کو اپنے دائیں ہاتھ بیٹھنے دیں اور دوسرے کو بائیں ہاتھ۔"

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também