Pular para o conteúdo
Publicidade

Marcos 11

انجیر کے درخت پر لعنت

12 اگلے دن جب وہ بیت عنیاہ سے نکل رہے تھے تو عیسیٰ کو بھوک لگی۔ 13 اُس نے کچھ فاصلے پر انجیر کا ایک درخت دیکھا جس پر پتے تھے۔ اِس لئے وہ یہ دیکھنے کے لئے اُس کے پاس گیا کہ آیا کوئی پھل لگا ہے یا نہیں۔ لیکن جب وہ وہاں پہنچا تو دیکھا کہ پتے ہی پتے ہیں۔ وجہ یہ تھی کہ انجیر کا موسم نہیں تھا۔ 14 اِس پر عیسیٰ نے درخت سے کہا، "اب سے ہمیشہ تک تجھ سے پھل کھایا نہ جا سکے!" اُس کے شاگردوں نے اُس کی یہ بات سن لی۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também