Pular para o conteúdo
Publicidade

Marcos 6

22 ضیافت کے دوران ہیرودیاس کی بیٹی اندر آ کر ناچنے لگی۔ ہیرودیس اور اُس کے مہمانوں کو یہ بہت پسند آیا اور اُس نے لڑکی سے کہا، "جو جی چاہے مجھ سے مانگ تو مَیں وہ تجھے دوں گا۔" 23 بلکہ اُس نے قَسم کھا کر کہا، "جو بھی تُو مانگے گی مَیں تجھے دوں گا، خواہ بادشاہی کا آدھا حصہ ہی کیوں نہ ہو۔"

24 لڑکی نے نکل کر اپنی ماں سے پوچھا، "مَیں کیا مانگوں؟"

ماں نے جواب دیا، "یحییٰ بپتسمہ دینے والے کا سر۔"

25 لڑکی پُھرتی سے اندر جا کر بادشاہ کے پاس واپس آئی اور کہا، "مَیں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے ابھی ابھی یحییٰ بپتسمہ دینے والے کا سر ٹرے میں منگوا دیں۔"

26 یہ سن کر بادشاہ کو بہت دُکھ ہوا۔ لیکن اپنی قَسموں اور مہمانوں کی موجودگی کی وجہ سے وہ انکار کرنے کے لئے بھی تیار نہیں تھا۔ 27 چنانچہ اُس نے فوراً جلاد کو بھیج کر حکم دیا کہ وہ یحییٰ کا سر لے آئے۔ جلاد نے جیل میں جا کر یحییٰ کا سر قلم کر دیا۔ 28 پھر وہ اُسے ٹرے میں رکھ کر لے آیا اور لڑکی کو دے دیا۔ لڑکی نے اُسے اپنی ماں کے سپرد کیا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também