Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 12

الٰہی نشان کا تقاضا

38 پھر شریعت کے کچھ علما اور فریسیوں نے عیسیٰ سے بات کی، "اُستاد، ہم آپ کی طرف سے الٰہی نشان دیکھنا چاہتے ہیں۔"

39 اُس نے جواب دیا، "صرف شریر اور زناکار نسل الٰہی نشان کا تقاضا کرتی ہے۔ لیکن اُسے کوئی بھی الٰہی نشان پیش نہیں کیا جائے گا سوائے یونس نبی کے نشان کے۔ 40 کیونکہ جس طرح یونس تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہا اُسی طرح ابنِ آدم بھی تین دن اور تین رات زمین کی گود میں پڑا رہے گا۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também