Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 13

13 اِس لئے مَیں تمثیلوں میں اُن سے بات کرتا ہوں۔ کیونکہ وہ دیکھتے ہوئے کچھ نہیں دیکھتے، وہ سنتے ہوئے کچھ نہیں سنتے اور کچھ نہیں سمجھتے۔ 14 اُن میں یسعیاہ نبی کی یہ پیش گوئی پوری ہو رہی ہے:

تم اپنے کانوں سے سنو گے

مگر کچھ نہیں سمجھو گے،

تم اپنی آنکھوں سے دیکھو گے

مگر کچھ نہیں جانو گے۔

15 کیونکہ اِس قوم کا دل بےحس ہو گیا ہے۔

وہ مشکل سے اپنے کانوں سے سنتے ہیں،

اُنہوں نے اپنی آنکھوں کو بند کر رکھا ہے،

ایسا نہ ہو کہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں،

اپنے کانوں سے سنیں،

اپنے دل سے سمجھیں،

میری طرف رجوع کریں

اور مَیں اُنہیں شفا دوں۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também