Pular para o conteúdo
Publicidade

Mateus 14

15 جب دن ڈھلنے لگا تو اُس کے شاگرد اُس کے پاس آئے اور کہا، "یہ جگہ ویران ہے اور دن ڈھلنے لگا ہے۔ اِن کو رُخصت کر دیں تاکہ یہ ارد گرد کے دیہاتوں میں جا کر کھانے کے لئے کچھ خرید لیں۔"

16 عیسیٰ نے جواب دیا، "اِنہیں جانے کی ضرورت نہیں، تم خود اِنہیں کھانے کو دو۔"

17 اُنہوں نے جواب دیا، "ہمارے پاس صرف پانچ روٹیاں اور دو مچھلیاں ہیں۔"

18 اُس نے کہا، "اُنہیں یہاں میرے پاس لے آؤ،" 19 اور لوگوں کو گھاس پر بیٹھنے کا حکم دیا۔ عیسیٰ نے اُن پانچ روٹیوں اور دو مچھلیوں کو لے کر آسمان کی طرف دیکھا اور شکرگزاری کی دعا کی۔ پھر اُس نے روٹیوں کو توڑ توڑ کر شاگردوں کو دیا، اور شاگردوں نے یہ روٹیاں لوگوں میں تقسیم کر دیں۔ 20 سب نے جی بھر کر کھایا۔ جب شاگردوں نے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کئے تو بارہ ٹوکرے بھر گئے۔ 21 خواتین اور بچوں کے علاوہ کھانے والے تقریباً 5,000 مرد تھے۔

Domínio Público. Esta tradução bíblica de domínio público é trazida a você por cortesia de eBible.org.

Veja também